بھٹکل:۶/ستمبر (ایس او نیوز) دی نیو انگلش اسکول کے استاد پانڈورنگا الویگدے نے اپنی آنکھوں کا عطیہ کے پیش کرتے ہوئے یوم اساتذہ منایا۔ یوم اساتذہ کے موقع پر پانڈورنگا نے اُڈپی کے پرساد نیترالیا میں اپنی دونوں آنکھوں کو عطیہ کئے جانے والے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر نیترالیا کے انتظامیہ افسر ایم وی آچاریہ موجود تھے۔ پانڈورنگا گذشتہ 13 سالوں سے تعلقہ کی نیو انگلش اسکول میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں اور کئی مرتبہ خون کا عطیہ دے چکے ہیں۔